مولانا حامد الحق حقانی کا قاتل کون؟ تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی س) کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی پر ہونے والے المناک حملے میں ملوث گروپ کی شناخت کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس حملے میں دو دشمن ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کی مدد شامل تھی جبکہ عالمی دہشت گرد تنظیم نے اس واردات کو انجام دیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور غیر ملکی تھا اور مدرسے کے اندر اندرونی راستے سے نہیں بلکہ باہر سے داخل ہوا تھا۔

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور حملے کے پیچھے موجود گروپ تک پہنچنے میں کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ 28 فروری 2025 کو نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید ہو گئے تھے۔

Related Posts