ریئل اسٹیٹ سے منسلک 30 سالہ نوجوان کی پراسرار خودکشی، سوشل میڈیا سوگ میں ڈوب گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو سوشل میڈیا

رئیل اسٹیٹ کے کام سے منسلک 30 نوجوان نے اپنے دفتر میں پراسرار طور پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

واقعہ ملتان میں پیش آیا، جہاں گزشتہ دن ماڈل ٹاؤن چوک سے ریسکیو 1122 کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔ کالر نے اطلاع دی کہ ایک 30 سالہ نوجوان نے خود کشی کرلی ہے۔

نوجوان وقاص رضا رئیل اسٹیٹ کا کام کرتا تھا اور ڈی ایچ اے سمیت دیگر سوسائٹیز کو ڈیل کرتا تھا اور ماڈل ٹاؤن ملتان میں اپنے دفتر میں موجود تھا۔

لواحقین کے مطابق وقاص رضا نے فیملی گروپ میں میسج کیا کہ اس کی ڈیڈ باڈی دفتر سے آ کر لے جائیں، میسیج پڑھ کر جب اس کے کزن اس کے آفس پہنچے تو وقاص کی ڈیڈ باڈی پڑی تھی۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر غم اور اداسی پھیلا دی ہے۔ تاہم اب تک اس واقعے کے اصل محرکات سامنے نہیں آئے۔ نوجوان نے کیوں خودکشی، اس کو کن مسائل اور پریشانیوں کا سامنا تھا، اس حوالے سے تا حال کوئی بات سامنے نہیں آسکی ہے۔

دوسری طرف پولیس نے واقعہ کی تحقیات شروع کر دی ہیں، ملتان پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Posts