بھارت کے ایک معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزی نے عوام میں غم و غصے اور بحث و مباحثے کو جنم دیا ہے، جب ایک جوڑے کی نجی لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں “ہالیڈے اِن” ہوٹل میں پیش آیا۔ رات تقریباً 10 بجے ایک جوڑا ہوٹل کے کمرے میں موجود تھا، جہاں بڑے شیشے کی کھڑکیاں تھیں جن پر پردے نہیں تھے۔ کسی شخص نے قریبی فلائی اوور یا سڑک سے موبائل فون کے ذریعے جوڑے کے خاص لمحات کو فلمایا۔ ویڈیو میں دونوں کو جنسی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا، جو چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پھیلتے ہی لوگ بڑی تعداد میں جے پور میں واقع ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے اور ہوٹل کے قرب و جوار کی سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو کسی خفیہ کیمرے یا ہوٹل کی سیکیورٹی کی غفلت سے نہیں، بلکہ سڑک سے عام لوگوں نے کھلم کھلا بنائی۔ عینی شاہدین کے مطابق کئی افراد نے رک کر ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، جس سے ہوٹل کے باہر ہنگامہ برپا ہو گیا۔
وائرل ویڈیو نے عوامی سطح پر شدید ردِعمل کو جنم دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین دو گروپوں میں بٹ گئے ہیں، کچھ نے جوڑے کو پردے نہ لگانے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ اکثریت نے ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے والے افراد کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پرائیویسی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
دوسری طرف جے پور پولیس کا کہنا ہے کہ جو بھی شخص اس ویڈیو کو بنانے یا پھیلانے میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








