جنگی صورتحال میں سونا کیوں بے قدر؟ سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو; فائل)

خطے میں جاری جنگی کشیدگی، امریکی حملے اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے باوجود دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی دیکھی گئی۔

عالمی منڈی میں قیمت میں کمی کا یہ رجحان پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی منتقل ہو گیا، جہاں سونے کے بھاؤ میں معمولی مگر معنی خیز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار 165 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا نرخ 257 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 68 روپے پر آ گیا ہے۔

اس کے برعکس، چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ ریٹ 14 روپے بڑھ کر 3,799 روپے تک جا پہنچا۔

دوسری جانب عالمی منڈی کی بات کی جائے تو وہاں بھی سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3,366 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ 2023 میں پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی۔ اس تبدیلی کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو عالمی ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ پر مقرر کیا جاتا ہے، تاکہ لوکل ڈیمانڈ، ڈالر کی قیمت اور درآمداتی لاگت کو مدِنظر رکھا جا سکے۔

Related Posts