پاکستانی شوبز کے معروف اداکار احد رضا میر ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے، مگر اس بار وجہ اُن کی کوئی نئی ڈرامہ سیریل یا فلم نہیں بلکہ ایک مایوں کی تقریب میں رقص کرتی ویڈیو ہے جو بیرونِ ملک سے وائرل ہوئی ہے۔
اس ویڈیو میں احد رضا میر کو خوشی کے ماحول میں ڈھول کی تھاپ پر روایتی بھنگڑا ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے ساتھ ان کے کچھ قریبی رشتہ دار بھی شریکِ رقص ہیں۔
ویڈیو کے پس منظر میں موجود روایتی مایوں کی سجاوٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو یہ سوال اٹھانے پر مجبور کر دیا کہ کیا احد رضا میر دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں؟
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمنٹ سیکشنز میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ کئی صارفین کا ماننا ہے کہ یہ احد کی شادی کی شروعات ہیں جبکہ کچھ افراد اسے صرف ایک قریبی عزیز کی شادی قرار دے رہے ہیں۔
صورتحال کو مزید دلچسپ بنانے والی بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں احد رضا میر کی قریبی دوست اور اداکارہ دنانیر مبین بھی نظر آتی ہیں، جو اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ تقریب میں شریک تھیں۔
دنانیر کو احد کی والدہ کے ساتھ تصویروں میں خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا، جس نے سوشل میڈیا پر مزید افواہوں کو جنم دے دیا۔
وائرل وڈیو کے متعلق احد رضا میر یا ان کے خاندان کی جانب سے کسی قسم کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، جس کی وجہ سے شائقین اور مداح تجسس میں مبتلا ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








