پاکستان کے عوام کیلئے بڑی خبر! آئندہ مہینے دو سرکاری چھٹیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

Holiday Announced for Urs of Hazrat Khawaja Ghulam Fareed R.A.
FILE PHOTO

چاند نظر آنے کی پیش گوئی کے مطابق پاکستان میں اسلامی مہینہ محرم الحرام جمعہ 27 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے جس کا مطلب ہے کہ یومِ عاشورہ 10 محرم اتوار 6 جولائی کو آئے گا۔

روایتی طور پر پاکستان میں 9 اور 10 محرم کو سرکاری تعطیلات دی جاتی ہیں تاہم اس سال یہ دونوں دن ہفتے اور اتوار کو آ رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ سرکاری ملازمین کو الگ سے کوئی اضافی چھٹی نہیں ملے گی۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کوئٹہ میں ہو گا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے۔ اس موقع پر لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔

محرم الحرام کو دنیا بھر کے مسلمان عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ پاکستان میں خاص طور پر 9 اور 10 محرم کو امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء کی کربلا میں شہادت کی یاد میں مجالس اور جلوس نکالے جاتے ہیں۔

Related Posts