“سوہنی لگدی” گانا وائرل، تنقید کے باوجود دلجیت اور ہانیہ کی پذیرائی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ وائٹ یل میوزک)

معروف پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج نے اپنی نئی فلم “سردار جی 3” کے گانے “سوہنی لگدی” ریلیز کر دیا، جس میں پہلی بار پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو مرکزی کردار میں دیکھا جا رہا ہے۔ گانے کی ویڈیو نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

دلجیت دوسانج اور ہانیہ عامر دونوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس پر گانے کی ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ مداحوں کی جانب سے ہانیہ کی دلکش اداکاری اور اسکرین پریزنس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

فلم “سردار جی 3” رواں ماہ 27 جون کو بھارت، پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔ تاہم، گانے کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ بھارتی سوشل میڈیا پر شدید تنقید بھی دیکھنے میں آ رہی ہے، خاص طور پر یوٹیوب پر بھارتی صارفین نے گانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں “آپریشن سندور” کی ناکامی اور پاکستان کے “آپریشن بنیان المرصوص” کی کامیابی کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر مایوسی اور غصے کا اظہار جاری ہے، جس کی لپیٹ میں دلجیت دوسانج بھی آ گئے ہیں۔ گانے میں پاکستانی اداکارہ کی موجودگی نے تنقید کو مزید بڑھا دیا ہے۔

دوسری جانب ہانیہ عامر کو بھی بھارتی صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہدفِ تنقید بنایا جا رہا ہے، تاہم گانے کے بڑھتے ہوئے ویوز اور مقبولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم “سردار جی 3” کے یہ گانا شائقین میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ فلم کی ریلیز کے بعد اس جوڑی کی مزید کامیابیاں سامنے آ سکتی ہیں، چاہے تنازع ہو یا تعریف “سوہنی لگدی” فی الحال سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

Related Posts