امریکی ڈالر مسلسل دوسرے روز گراوٹ کا شکار، روپیہ مزید مضبوط ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹؤ؛ فائل)

انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 4 پیسے مضبوط ہو کر 283.77 روپے پر بند ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر اپنی گراوٹ واپس حاصل کرنے کی کوشش میں تھا، کیونکہ سرمایہ کاروں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان متوقع جنگ بندی کی خبریں سن کر خطرہ مول لینے کا رجحان اپنایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کردار سے معاہدے کی امید بڑھی، جس سے عالمی اسٹاک مارکیٹس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ڈالر کی قدر کم ہوئی ۔

انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کا کاروبار حوصلہ افزا رہا، کیونکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں قدرے اضافہ ہوا۔

ایشیائی مارکیٹس میں ڈالر نسبتا کمزور رہنے کے باوجود، یورو اور آسٹریلین ڈالر نے مستحکم مظاہرہ کیا۔ یورو 1.1621 ڈالر کی سطح پر برقرار رہا، جبکہ آسٹریلین ڈالر 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6492 ڈالر پر رہا ۔

سرمایہ کار جنگ بندی کی پائیداری اور تیل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی و زیادتی پر نظر رکھیں گے، کیونکہ یہ عوامل روپے کی قدر اور بین الاقوامی مارکیٹوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

Related Posts