تھرل، سسپنس، موت کا خوفناک کھیل! اسکوئڈ گیم کا سیزن 3 ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

Squid Game Season 3: The brutal game of death shocks fans worldwide
(Image: Netflix)

اسکوئڈ گیم کا سیزن 3 اپنی تمام تر حشر سامانیوں، تھرل اور سسپنس کے علاوہ موت کے خوفناک کھیل کو ساتھ لے کر ریلیز کردیا گیا ہے جس کی کہانی نے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

اسکوئڈ گیم کے شو کو سب سے زیادہ متاثر کن اس کی بے رحمی، جسے سینماٹک انداز میں پیش کرکے اسکوئڈ گیم کو ہٹ شو بنایا گیا جبکہ شو کے دوران دکھائے گئے متنازعہ فیصلے بھی اس کی جان قرار دئیے جاسکتے ہیں۔

رواں سیزن میں مختلف کرداروں کے مابین ہونے والی آنکھ مچولی ناظرین کی دلچسپی کا باعث بنی ہے۔ خاص طور پر کانگ ہانیول کا بزدلانہ فیصلہ تنازعے کا باعث بنتا ہے کہ اس نے گارڈز کے خلاف لڑائی سے الگ رہنے کا فیصلہ کرلیا۔

حالانکہ اس نے مزید گولیاں حاصل کرنے سے اتفاق کیا تھا جس کی وجہ سے بہت سی گیر ضروری اموات ہوئیں اور جنگ بی کی بھی مارا گیا۔ ہن اور ڈے ہو کے درمیان تناؤ بلی اور چوہے کے کھیل میں بدل جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BINGE MOVES – OTT & Cinema Updates (@bingemoves)

کھلاڑیوں کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر طور پر ایک دوسرے کے مدِ مقابل لایا جانا ایک ایسی حقیقی تبدیلی ہے جو اسکوئڈ گیم کا سب سے دل دہلا دینے والا کھیل مانی جائے گی۔ کھلاڑیوں کے دو گروپوں میں ہر ایک کو دوسرے کے قتل کا کام سونپ دیا جاتا ہے۔

اسی قسم کی لرزہ خیز وارداتوں سے بھرپور اسکوئڈ گیم کا سیزن 3 خون آشام صبحوں اور شاموں سے عبارت ہے جس کو ناظرین کی بڑی تعداد آج بھی بہت دلچسپی سے دیکھ رہی ہے اور آنے والے وقت میں ایسے شوز کی مقبولیت مزید بڑھنے کی توقع کی جارہی ہے۔

Related Posts