کہا تھا نا خرید لو ورنہ پچھتاؤ گے؛ سونے کی قیمتیں پھر آسمان پر پہنچ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices surge over Rs8,000 per tola in Pakistan
FILE PHOTO

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد پیر کے روز پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 240 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی بدستور 3,782 روپے پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل یعنی ہفتے کو فی تولہ سونا 1,600 روپے سستا ہو گیا تھا، جس سے قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے تک آ گئی تھی۔ تاہم اب دوبارہ سے قیمتوں نے اوپر کا رخ اختیار کر لیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر مہنگا ہو کر 3,282 ڈالر (20 ڈالر پریمیئم سمیت) میں فروخت ہوا۔

Related Posts