اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) نے یکم جولائی 2025 سے ٹیلی گرافک ٹرانسفر (ٹی ٹی) چارجز کی واپسی اسکیم میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔
ان نئے ضوابط کے تحت، ایک ہی بھیجنے والے کی جانب سے ایک ہی وصول کنندہ کو بھیجے گئے پانچ مفت ترسیلات ماہانہ تک محدود ہوں گی۔
مرکزی بینک نے ٹی ٹی چارجز کی واپسی کے لیے کم از کم لین دین کی حد 100 امریکی ڈالر سے بڑھا کر 200 امریکی ڈالر یا اس کے مساوی کر دی گئی ہے جبکہ ایک ہی بھیجنے والے کی جانب سے ایک ہی وصول کنندہ کو بھیجے گئے پانچ مفت ترسیلات ماہانہ تک محدود ہوں گی۔
اس اسکیم میں ایکسچینج کمپنیوں (ای سی) کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو پہلے اس اسکیم سے باہر تھیں جبکہ غیر ترسیلی مقاصد کے لیے کی جانے والی لین دین اس اسکیم کے تحت اہل نہیں ہوں گی۔
ایس بی پی نے مالی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سخت نگرانی اور مؤثر کنٹرولز کو یقینی بنائیں۔
یہ تبدیلیاں ایس بی پی کی جانب سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی اور غیر رسمی ذرائع سے قانونی بینکاری چینلز کی طرف منتقلی کے لیے کی گئی ہیں۔ مالی اداروں کو ان نئے ضوابط کے مطابق اپنی پالیسیاں اور طریقہ کار اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








