سیاست میں ہلچل مچ گئی؛ عدالت نے وزیر اعظم کو معطل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ این پی آر)

تھائی لینڈ کی وزیراعظم، پیتونگاترن شیناوترا، کو ملک کی آئینی عدالت نے عہدے سے معطل کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ ان کے خلاف ایک حساس فون کال لیک ہونے کے بعد آیا ہے جس میں سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ بات چیت شامل تھی۔

رپورٹس کے مطابق، 36 سینیٹرز نے وزیراعظم کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں ان پر بے ایمانی اور آئینی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

آئینی عدالت نے اس درخواست کی سماعت مکمل ہونے تک پیتونگاترن شیناوترا کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی، اور اس کے فوراً بعد وزیراعظم کی ایک فون کال لیک ہو گئی جس میں انہوں نے تھائی فوجی افسران پر تنقید کی تھی۔

اس لیک کال نے نہ صرف انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ استعفے کے مطالبات بھی زور پکڑ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈاورکمبوڈیا کی سرحدی فورسزکے درمیان جھڑپ کے بعد تھائی وزیراعظم کی کمبوڈین رہنما سے فون کال لیک ہوئی تھی جس میں وہ تھائی فوجی افسر پر تنقید کررہی تھیں۔

تھائی وزیراعظم کی فون کال لیک کے بعد نہ صرف ان کو شدید تنقید کا سامنا تھا بلکہ ان پر استعفےکے لیے بھی دباؤ تھا۔

Related Posts