پرتگال کے اسٹار فٹبالر ڈیوگو جوتا بھائی سمیت ٹریفک حادثے میں ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

لیِور پول اور پرتگال کے اسٹار فٹبالر ڈیوگو جوتا (28 سال) اور ان کے بھائی آندرے سلوا (26 سال) اسپین کے صوبہ زامورا میں ایک دلخراش ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

افسوسناک حادثہ A‑52 موٹر وے پر پیش آیا جب گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث سڑک سے کنارے نکل کر آگ پکڑ گئی۔ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

حادثہ جمعرات کے روز نصف شب کے لگ بھگ ہوا جب یہ دونوں گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیوگو نے گزشتہ ہفتہ اپنی محبوبہ رُتے کارڈوسو سے شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔

ڈیوگو نے 2020 میں وولورہمپٹن چھوڑ کر لِورپول میں شمولیت اختیار کی، وہ پریمیئر لیگ، فا کپ اور لیگ کپ سمیت کئی ٹائٹلز جیت چکے تھے۔ قومی ٹیم میں ۴۹ میچوں میں ۱۴ گول کیے اور نیشنز لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا ۔ آندرے سلوا بھی ایک پیشہ ور کھلاڑی تھے اور پینا فیل کلب کے لیے کھیلتے تھے ۔

حادثے پر لِورپول، UEFA، پرتگالی فٹبال فیڈریشن، مانچسٹر سٹی، چیلسی، اور سابق کلبز سمیت متعدد اداروں نے گہرے رنج کا اظہار کیا۔

پرتگال کے وزیرِ اعظم نے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا جبکہ خواتین یورو 2025 میچز میں ایک منٹ کی خاموشی بھی رکھی گئی ۔

Related Posts