ہالی وڈ معروف اداکارہ چارلیز تھیرون نے حالیہ دنوں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی نجی زندگی سے متعلق چند چونکا دینے والے انکشافات کیے جس میں انہوں نے ایک 26 سالہ نوجوان کے ساتھ حیرت انگیز جسمانی تعلق کا اعتراف بھی کیا۔
اداکارہ جنہوں نے نیٹ فلکس کی نئی ریلیز دی اولڈ گارڈ 2 میں اینڈی کا کردار دوبارہ ادا کیا ہے، اس وقت مختلف انٹرویوز اور پوڈکاسٹس کے ذریعے فلم کی تشہیر کر رہی ہیں۔
ان کی گفتگو کال ہر ڈیڈی نامی پوڈکاسٹ میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی جہاں انہوں نے نہایت بے باکی سے اپنے جنسی تجربات اور خیالات بیان کیے۔
چارلیز تھیرون نے بتایا کہ زندگی میں پہلی بار وہ خود کو مکمل طور پر آزاد محسوس کر رہی ہیں، خاص طور پر جنسی زندگی کے حوالے سے۔ ان کے بقول میں جانتی ہوں کہ میں خود پر کچھ زیادہ ہی فخر کر رہی ہوں لیکن میری چالیس کی دہائی میں مجھے وہ آزادی ملی ہے جس کا میں نے پہلے کبھی تجربہ نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کہ میں نے اپنی زندگی میں اب تک صرف تین ون نائٹ اسٹینڈ کیے ہیں لیکن حال ہی میں میں نے ایک 26 سالہ نوجوان کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا اور یہ واقعی ناقابل یقین تجربہ تھا۔
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے خواتین کو بستر میں خود کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا ، ان کا کہنا تھا کہ جو خواتین ظاہری طور پر پراعتماد اور خودمختار دکھائی دیتی ہیں، وہ بستر میں بھی اکثر دوسروں کو خوش کرنے پر مرکوز ہوتی ہیں۔ مگر یہ رویہ بدلنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ ہمیں بھی خوشی کا پورا حق ہے۔ میری نصیحت یہ ہے کہ کسی مرد کو خوش کرنے کے چکر میں خود کو قربان مت کریں۔ اگر آپ اپنی خوشی کو ترجیح دیں گی تو آپ کو بھی زیادہ اطمینان حاصل ہوگا اور مردوں کو بھی یہ رویہ پسند آئے گا۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ اس وقت کسی سنجیدہ تعلق کی تلاش میں نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کئی برسوں سے شادی یا سنجیدہ تعلق میں رہی ہوں۔ پھر میں نے بچوں کی ذمہ داری سنبھالی اور سچ پوچھیں تو مجھے اب کہاں فرصت ہے کہ ڈیٹس پر جاؤں، یا شیونگ، ویکسنگ اور میک اپ کا وقت نکالوں؟ میرے دو بچے ہیں جنہیں اسکول بھیجنا ہوتا ہے۔
ان کی سابقہ محبتوں میں اداکار شان پین، اسٹورٹ ٹاؤنسن، کریگ بیئرکو اور موسیقار اسٹیفن جینکنز شامل رہے ہیں۔
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ آج جب کبھی میں ایسے کسی تجربے سے گزرتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ کاش یہ سب کچھ میں نے اپنی بیس کی دہائی میں کر لیا ہوتا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








