قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کندھے کی چوٹ کے باعث کافی عرصے سے میدان سے باہر تھے تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی سرجری کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکی ہے۔
آل راؤنڈر شاداب خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔
شاداب خان نے اپنے پیغام میں انہوں نے لکھاکہ الحمدلله سرجری کامیاب رہی ہے، اب ریکوری اور ری ہیب کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ آپ سب کی دعاؤں کا طلبگار ہوں۔
واضح رہے کہ شاداب خان قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، جو اپنی آل راؤنڈ پرفارمنس کی وجہ سے ہمیشہ توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ ان کی انجری کے بعد ٹیم کو خاص طور پر اسپن بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق، شاداب کی مکمل واپسی میں 2 سے 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ ری ہیب کا عمل شروع ہو چکا ہے، اور کرکٹ حلقوں کو امید ہے کہ وہ بھرپور انداز میں ایک بار پھر میدان میں لوٹیں گے۔
کرکٹ شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے، اور سب منتظر ہیں کہ شاداب خان جلد صحتیاب ہو کر ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








