پیرس کے شہریوں کو 100 سال بعد نہانے کی اجازت

تازہ ترین

تازہ ترین

پیرس کے شہری سو سال سے نہانے کیلئے ترس رہے تھے، فوٹو فرنچ میڈیا

پیرس کے شہریوں کو 100 سال بعد دریائے سین میں نہانے کی اجازت مل گئی۔

واضح رہے کہ 1923 میں دریائے سین میں شہریوں کو نہانے پر عائد کی گئی تھی، جہاں گزشتہ برس پیرس اولمپکس کے مقابلے بھی ہوئے تھے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی حکومت کی جانب سے پابندی ہٹاتے ہیں پیرس کے شہری دریائے سین میں امڈ آئے، دریائے سین میں تین اطراف سے ایک ہزار سے زائد تیراک 31 اگست روزانہ داخل ہوپائیں گے۔

شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہترین فیصلہ ہے اور ایفل ٹاور کے قریب اس دریائے میں تیراکی کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

پیرس میں رہنے والی برازیل کی شہری 24 سالہ وکٹوریا نے بتایا کہ ایفل ٹاور کے قریب پانی میں اترنے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا، اسی طرضح 51 سالہ کیرین نے بتایا کہ پانی صاف ستھرا ہے، تھوڑا الگ ہے لیکن نارمل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دریائے سین میں شہریوں کو نہانے کی اجازت دینے کا فیصلہ پانی کا معیار بہتر رکھنے کی کوشش کے بعد کیا گیا اور اسی طرح اس کو گزشتہ سیزن میں اولمپکس ایونٹس میں بھی استعمال کیا گیا تھا۔

دریائے سین میں تیراکی کے سیزن میں سبز اور سرخ پرچموں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر پانی کا معیار جانچا جائے گا اور اسی طرح تیراکی کے لیے مخصوص مقامات کی نشان دہی بھی کی جائے گی۔

Related Posts