پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی اور ان کی تقریر کے پرجوش اقتباسات کئی دن سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ پر ہیں اور مسلسل موضوع بحث ہیں، جس کے باعث ہر کوئی اس تجسس میں ہے کہ یہ کون ہیں۔
کیپٹن ایمان درانی گزشتہ دنوں ایک یونیورسٹی کی تقریب میں اسٹوڈنٹس سے اپنی پرجوش تقریر کے باعث ہر طرف زیر بحث ہیں۔ آئیے ان کے بارے میں دستیاب معلومات کے مطابق کچھ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کپیٹن ایمان درانی ایک نوجوان اور قابل افسر ہیں۔ انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی سے تربیت حاصل کر رکھی ہے۔
کیپٹن ایمان درانی اس وقت پاکستانی طلبا کےلئے موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی سے فارغ التحصیل ان افسران میں شامل ہیں جواپنی محنت اورلگن کی وجہ سے کافی مشہورہیں۔
ایک خاتون افسر ہونے کے باوجود ان کے جاندار لب و لہجے اور باوقار انداز کو بے اتنہا پسند کیا جارہاہے۔
جہاں کیپٹن ایمان کے خطاب کو پسند کیا جا رہا ہے وہاں ایک خاص طبقے سے وابستہ لوگ اس خطاب کے بعد سیخ پا ہیں اور مسلسل پیچ و تاب کھا رہے ہیں۔
اس طبقے کے افراد نہ صرف کیپٹن ایمان کی تقریر کا مذاق اڑا رہے ہیں بلکہ انہوں نے اس تقریر کے بعد سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف اپنا زہریلا پروپیگنڈا بھی تیز کر دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








