ایک انتہائی المناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک نئی نویلی دلہن نے اپنے سگے چچا سے شادی کیلئے اپنے شوہر کو قتل کردیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انتہائی غیر انسانی واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد میں پیش آیا ہے، جہاں صرف 45 دن قبل شادی کرنے والے ایک 25 سالہ نوجوان کو اس کی اپنی بیوی نے اپنے چچا کے ساتھ مل کر قتل کروا دیا۔
پولیس کے مطابق نئی نویلی دلہن گنجھا دیوی نے اپنے چچا جیوتن سنگھ جن کی عمر 55 سال ہے کے ساتھ مل کر اپنے شوہر پریانشو کو قتل کرنے کے لیے کچھ لوگوں کو کرائے پر لے کر منصوبہ بنایا تھا۔ گنجھا دیوی 20 سال کی ہیں۔ تاہم دونوں شوٹرز گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ چچا کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ چچا بھتیجی ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے مگر ان کے خاندانوں کی مخالفت کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہو سکی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریانشو اپنی بہن سے ملاقات کے بعد ٹرین سے گھر واپس آ رہے تھے، اس دوران راستے میں دو افراد نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








