لاہور میں 10 سالہ بچے نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، ایک شخص جاں بحق، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Ten-year-old driver crushes three motorcycles, killing one man
ONLINE

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک دس سالہ کم عمر ڈرائیور نے تین موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ اس ہولناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

حادثہ شاہدرہ میں سنگیت سینما کے قریب پیش آیا، جہاں ایک نابالغ لڑکے نے تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے سڑک کنارے کھڑی تین موٹر سائیکلوں کو کچل دیا۔ پولیس کے مطابق اس المناک واقعے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

 

واقعے کی دو الگ الگ سی سی ٹی وی ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جن میں کم عمر بچے کو واضح طور پر گاڑی چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد مشتعل شہریوں نے بچے کو پکڑ کر تھپڑ مارے اور اس پر غصہ نکالا۔

بچہ جان بچانے کے لیے قریبی دکان میں گھس گیا جہاں موجود افراد نے اسے مشتعل ہجوم سے بچایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چلانے والے بچے کی عمر صرف 10 سال ہے۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 10 سالہ بچے کو گرفتار کر لیا ہے اور متوفی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعے نے شہری حلقوں میں شدید تشویش اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Related Posts