بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باعث آج پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
پیر کے روز آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقامی سطح پر 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ قیمت 3لاکھ 53ہزار روپے مقرر ہوئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری روز یہ 3لاکھ 55ہزار 5سو روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔
اسی طرح 24قیراط 10گرام سونے کی قیمت میں 2143روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3لاکھ 20640روپے رہی، جو اس سے قبل تین لاکھ چار ہزار سات سو تراسی روپے تھی۔
22قیراط دس گرام سونے کی قیمت میں 1964روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ قیمت 2لاکھ 77ہزار 432روپے ہو گئی جبکہ گزشتہ روز یہ 2لاکھ 79ہزار 354روپے میں دستیاب تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 30روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 3ہزار 841روپے مقرر کی گئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت میں 25روپے کمی ہوئی اور یہ 3293روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں 25ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونا 3ہزار 310ڈالر فی اونس میں فروخت ہوا جبکہ اس سے قبل یہ 3335ڈالر فی اونس پر موجود تھا۔ اسی طرح چاندی کی عالمی قیمت میں بھی تیس سینٹ کی کمی واقع ہوئی اور یہ 36اعشاریہ 57ڈالر فی اونس پر آ گئی۔
یہ کمی عام صارفین کے لیے سونے اور چاندی کی خریداری کے بہتر مواقع پیدا کر سکتی ہے جبکہ جیولری مارکیٹ میں بھی نئی سرگرمیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








