وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیٹے کو ٹریفک پولیس نے چالان کردیا، مریم نواز کا ردعمل دیکھئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کاٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جنید صفدر کی گاڑی کو روکا اور چالان کاٹا۔

ذرائع کے مطابق جنید صفدر نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کو خوش دلی سے قبول کیا اور وہ اسے بھرنے پر بھی رضامند ہوگئے۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کاٹنے پر متعلقہ پولیس اہلکاروں کو شاباشی دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں متعلقہ اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بغیر کسی لحاظ کے ان کے بیٹے کو چالان کرکے قانون کی بالادستی کی مثال قائم کردی ہے۔

Related Posts