آج منگل 8 جولائی 2025 کو ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے، یہ قیمتیں سہ پہر 3 بجے تک مؤثر رہیں گی جس کے بعد اگلے 24 گھنٹوں کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 53 ہزار روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
گزشتہ کاروباری روز کے مقابلے میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 53 ہزار روپے پر آ گیا جو پہلے 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے پر فروخت ہو رہا تھا۔
اسی طرح 24 قیراط فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے ہو گئی جو پہلے 3 لاکھ 4 ہزار 783 روپے تھی۔
22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت بھی 1964 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 430 روپے پر آ گئی، جو پہلے 2 لاکھ 79 ہزار 394 روپے تھی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 30 روپے کمی سے 3,841 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی 25 روپے کمی کے بعد 3293 روپے میں دستیاب رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ آئی۔ سونے کی قیمت 25 ڈالر کمی کے بعد 3335 ڈالر سے گھٹ کر 3310 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت صفر اعشاریہ 30 ڈالر کمی کے بعد 36اعشاریہ 87 ڈالر سے کم ہو کر 36اعشاریہ 57 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








