رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں حکومتی قرضوں میں 344 ارب روپے کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

انٹرنیٹ اور موبائل بینکاری کے صارفین کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے،اسٹیٹ بینک
State-Bank

کراچی: رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں حکومت نے 344 ارب روپے کا نیا قرض لیاجس کے بعد کُل قرضے 32 ہزار 130 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق2018 سے نومبر2019 تک حکومتی قرضوں میں5 ہزار687 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے نومبر 2019 کے دوران قرضوں میں 344 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق حکومتی قرضے 32 ہزار 130 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ نومبر 2018 میں حکومتی قرضے 26 ہزار 452 ارب روپے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد تک رہے گی۔ورلڈ بینک رپورٹ

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ نومبر 2018 کے اختتام پر حکومتی قرضوں کا حجم26 ہزار 452 ارب روپے تھا جو نومبر 2019 کے اختتام پر32 ہزار130 ارب روپے ہوگیا۔

Related Posts