فارمولا فلموں کا دور ختم؟ وائی آر ایف کی سیارہ کا ٹریلر ریلیز ، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر آگ لگادی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ وائے آر ایف)

بالی ووڈ فلموں میں پشپا 2 اور پٹھان جیسی فارمولا فلموں نے ہزاروں کروڑ کا بزنس کرکے محبت بھری فلموں کا دی اینڈ کردیا تھا تاہم وائی آر ایف نے سیارہ کا ٹریلر ریلیز کرکے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی ہے جو ایک سچی محبت کی کہانی معلوم ہوتی ہے۔

فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہیرو ایک جھگڑالو انسان ہے جو اپنے دشمن کو مکوں اور لاتوں کا نشانہ بنانے کے بعد ہی بات کرتا ہے، تاہم فلم کی ہیروئن ایک آرٹسٹ ہے جسے ایک الگ ہی طرح کی زندگی پسند ہے اور وہ ایک الگ سوچ رکھتی ہے۔

Saiyaara کے ٹریلر نے فلم بینوں کو ایک بار پھر دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی یاد دلا دی۔ سوال یہ ہے کہ کیا فارمولا فلموں کا دور ختم ہونے والا ہے؟ تو اس کا جواب یہی دیا جاسکتا ہے کہ فی الحال تو ایسی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔

بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کے بقول ” بھارت میں فارمولا فلموں نے ایسی فلموں کا کلچر ہی ختم کرکے رکھ دیا ہے”، جبکہ وائی آر ایف کی جانب سے سیارہ کے ٹریلر کے سامنے آنے پر ایسی فلموں کا کلچر دوبارہ زندہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

فلم کی کاسٹ کے اہم ناموں میں اہان پانڈے اور انیت پڈہ شامل ہیں اور فلم کی کہانی کے ساتھ ساتھ اداکاروں کی اداکاری نے بھی کہانی میں بہت حد تک جان ڈال دی ہے۔ ٹریلر کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے بھی حوصلہ افزا ہیں۔

Ahaan Panday | Aneet Padda | Mohit Suri

فلم کی ہدایات موہت سوری نے دی ہیں، پروڈکشن کا کام اکشے ودھانی نے سرانجام دیا جبکہ وکاس سورامن نے ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی کے طو پر فرائض نبھائے ہیں۔ فلم کی کہانی اور اسکرین پلے سنکلپ سدناہ جبکہ ڈائیلاگ روہن شنکر نے لکھے ہیں۔

Related Posts