دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال، ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ الرٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹؤ؛ ایکسپریس)

دریائے سندھ کے حاسّہ بھکر پر فلڈ سیزن کے دوران سب سے زیادہ پانی کا ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں نچلے درجے کا سیلاب اب درمیانے درجے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے اعداد و شمار کے مطابق، چشمہ بیراج پر پانی کی آمد تقریباً 383,656 کیوسک جبکہ اخراج تقریباً 362,456 کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔

ایس ای انہار بھکر کے مطابق سپر بند کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، اور فلڈ کیمپوں میں عملہ ہر وقت متحرک ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ موسمی مون سون بارشوں نے دریائے سندھ کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور فلڈ کنٹرول سیل ہر ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر مکمل طور پر الرٹ ہیں، جبکہ علاقے میں فلڈ وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے خچہ اور نشیبی علاقوں میں مقیم عوام سے سخت ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

تحصیل بھکر، کلورکوٹ اور دریا خان کے نشیبی علاقوں میں مستقل نگرانی جاری ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو مطلع کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائی ممکن ہو۔ انتظامیہ عوامی تعاون کو ناگزیر قرار دیتی ہے تاکہ سیلابی صورتحال کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

Related Posts