آج بروز بدھ 9 جولائی 2025 کو ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، یہ قیمتیں سہ پہر 3 بجے تک مؤثر رہیں گی جس کے بعد اگلے 24 گھنٹوں کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپےاضافے کے بعد 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا، عالمی بازار میں سونے کا بھاو 15 ڈالر اضافے سے 3325 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








