بیرونِ ملک پاکستانیوں کا اعتماد، ایک سال میں ترسیلات میں 26 فیصد اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2024‑25 کے دوران ملکی معیشت میں بھرپور حصہ ڈالا، جنہوں نے ریکارڈ 38.0 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، جس سے ملک کی بیرونی مالی صورتحال میں مضبوطی آئی ۔

جولائی 2024 سے مئی 2025 تک کی مدت میں پاکستان کو تقریباً 34.9 ارب ڈالر موصول ہوئے، یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 28.8 فیصد زیادہ ہے ۔

مارچ 2025 میں ترسیلات ریکارڈ 4.1 ارب ڈالر ماہانہ سطح پر پہنچیں، پہلی بار کسی ماہ میں 4 ارب کا ہندسہ عبور ہوا ۔

اس تاریخی کارکردگی میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے بھجوائی گئیں جو کہ 9.3 ارب ڈالر رہیں۔

متحدہ عرب امارات سے 7.8 ارب ڈالر، برطانیہ سے 5.9 ارب ڈالر، یورپی ممالک سے 4.5 ارب ڈالر اور امریکا سے 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اس اضافے سے پاکستان کو کرنسی کے ذخائر مستحکم کرنے اور کرنسی کے بیلنس آف پے منٹس کو بہتر کرنے میں مدد ملی ہے۔

Related Posts