کیا 40 ہزار سے کم کمانے والوں کو واقعی 2 ہزار روپے ماہانہ دئیے جائینگے؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت

تازہ ترین

تازہ ترین

Those earning under Rs40,000 to get Rs2,000 monthly? Why this video went viral
(Image: ShutterStock)

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے 90 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت نے ان افراد کے لیے نئی مالی امدادی اسکیم کا آغاز کیا ہے جن کی ماہانہ آمدنی 40 ہزار روپے سے کم ہے، ویڈیو کے مطابق ایسے تمام افراد کو جون سے ہر ماہ 2 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر 23 جون کو ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت ان افراد کو 2 ہزار روپے ماہانہ فراہم کرے گی جن کی آمدنی 40 ہزار سے کم ہے۔

ویڈیو میں ایک مقامی نیوز چینل کا مبینہ نیوز بلیٹن بھی شامل ہے جس میں اینکر ایک مبینہ نئی اسکیم کا اعلان کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ اس سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 786 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

@marwa_malik95

𝙝𝙚𝙖𝙙𝙡𝙞𝙣𝙚 23 June @☞ 2025 𝙗𝙖𝙧𝙠𝙞𝙣𝙜 𝙣𝙚𝙬𝙨 𝙝𝙚𝙖𝙙𝙡𝙞𝙣𝙚 𝙣𝙚𝙬𝙩𝙧𝙚𝙣𝙙 𝙜𝙚𝙤𝙣𝙚𝙬𝙨 𝙝𝙪𝙢𝙣𝙚𝙬𝙨 𝙖𝙧𝙮𝙣𝙚𝙬𝙨 𝙨𝙖𝙢𝙢𝙖𝙣𝙚𝙬𝙨 𝙛𝙮𝙥 𝙛𝙮𝙥シ 𝙛𝙤𝙧𝙮𝙤𝙪 𝙛𝙤𝙧𝙮𝙤𝙪𝙥𝙖𝙜𝙚 𝙩𝙞𝙠𝙩𝙤𝙠 𝙫𝙞𝙧𝙖𝙡𝙫𝙞𝙙𝙚𝙤 𝙛𝙮𝙥シ゚𝙫𝙞𝙧𝙖𝙡 𝙪𝙣𝙛𝙧𝙚𝙯𝙯𝙢𝙮𝙖𝙘𝙘𝙤𝙪𝙣𝙩 𝙩𝙞𝙠𝙩𝙤𝙠𝙥𝙖𝙠𝙞𝙨𝙩𝙖𝙣 𝙩𝙧𝙚𝙣𝙙𝙞𝙣𝙜

♬ original sound – MARWA_MALIK🌺

ویڈیو میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ جو خاندان پہلے ہی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں انہیں جلد ہی یہ رقم ملنا شروع ہو جائے گی۔

ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزارتِ خزانہ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت نے ایسی کوئی نئی اسکیم متعارف نہیں کروائی۔ یہی مؤقف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے بھی اختیار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکریٹری کے اسٹاف آفیسر محمد طارق نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ایسی کوئی اسکیم موجود نہیں۔

انہوں نے کہاہمیں اس قسم کے کسی اقدام کے بارے میں کوئی معلومات نہیں کہ حکومت 40 ہزار سے کم کمانے والوں کو 2 ہزار روپے دے رہی ہو۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسی نوعیت کا ایک اشتہار 2022 میں بھی شائع ہو چکا ہے جو کہ پرانا تھا اور اب اسے دوبارہ مختلف انداز میں وائرل کیا جا رہا ہے۔

Related Posts