پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھروور ارشد ندیم ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ارشد ندیم کی یورپی ایتھلیٹکس سلور کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی پنڈلی میں معمولی کھچاؤ پیدا ہوگیا ہے، جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں بھرپور ٹریننگ سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ارشد ندیم سوئٹزرلینڈ میں 15 جولائی کو شیڈول یورپی ایتھلیٹکس سلور کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے لاہور میں جاری ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا تھا، تاہم اب انہیں ہلکی پھلکی ٹریننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔
ارشد ندیم 15 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے، جہاں وہ پولینڈ میں 15 اگست کو ہونے والی لیگ کی تیاری کریں گے۔ ان کا اصل ہدف اکتوبر میں جاپان میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ پاکستان کو ٹریک اینڈ فیلڈ میں پہلا اولمپک گولڈ میڈل دلایا۔
اس سے قبل 2023 میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 87.82 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا تھا۔ ان کی یہ کامیابیاں پاکستان کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








