عوامی کا دباؤ یا خون کی کشش؛ اداکارہ حمیرا کا بھائی میت وصول کرنے پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی میت وصول کرنے کے لیے ان کے بھائی اور بہنوئی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے پولیس کے سینیئر عہدیداروں، بشمول ایس ایس پی ساؤتھ، سے ملاقات کر کے رسمی اقدامات پر رضامندی ظاہر کی۔

پولیس تھانے کی طرف سے باضابطہ لیٹر جلد جاری کیا جائے گا، جس کے بعد اہلِ خانہ چھیپا ایمبولینس کے ذریعے میت لاہور منتقل کریں گے۔

اداکارہ حمیرا کا انتقال غالباً اکتوبر 2024 میں ہوا، جب اس کی باقاعدہ پوسٹمارٹم رپورٹس میں موت کی وجہ واضح ہوگی۔

واضح رہے کہ حمیرا کی لاش 8 جولائی 2025 کو ڈیفنس فیز 6، ڈی ایچ اے کے کرائے کے فلیٹ میں دریافت ہوئی، جب مالک مکان عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے پہنچا تھا۔

ابتدائی طور پر قتل کا امکان مسترد کیا گیا کیونکہ دروازے اندر سے لاک تھے اور زبردستی داخلے یا فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔ فورنزک ٹیم پوسٹمارٹم کی حتمی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

اداکارہ حمیرا کئی مشہور پروجیکٹس جیسے ‘تماشا گھر’ اور فلم ‘جلیبی (2015) میں نظر آئیں۔ وہ ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں، اور انسٹاگرام پر ان کے تقریباً 715,000 فالوورز تھے۔

Related Posts