ٹرمپ سپرمین بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ سپرمین کی صورت میں
ٹرمپ سپرمین کی صورت میں، فوٹو ایکس

امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز اپنے سرکاری “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر جاری کی ہے۔

سرکار ایکس ہینڈل پر جاری اس تصویر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپر ہیرو “سپر مین” کی صورت میں دکھایا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث کو جنم دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ تصویر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اس کے ساتھ یہ جملے تحریر کیے گئے ہیں:

امید۔ سچائی۔ انصاف۔ امریکی انداز میں “سپر مین ٹرمپ” اور ساتھ میں امریکی پرچم بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ تصویر اب تک لاکھوں مرتبہ دیکھی جا چکی ہے اور اس پر ہزاروں تبصرے آ چکے ہیں۔ اور ساتھ ہی اس پر بحث بھی جاری ہے۔

Related Posts