اب کی بار پاکستان اور بھارت زیورخ میں آمنے سامنے

تازہ ترین

تازہ ترین

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا
دونوں ملکوں میں نیزہ بازی کا مقابلہ ہوگا، فوٹو بزنس اسٹینڈرڈ

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک سال بعد اگلے ماہ پھر آمنے سامنے آئیں گے۔

دونوں کھلاڑی پولینڈ میں ہونےوالی ڈائمنڈ لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔ پیرس اولمپکس کے بعد دونوں کے درمیان 16 اگست 2025 کو  پہلا مقابلہ ہوگا۔

گزشتہ برس پیرس اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم  نے اولمپک گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ارشد ندیم پولینڈ میں ڈائمنڈ لیگ کے بعد اگست کے آخر میں سوئٹزرلینڈ میں بھی ڈائمنڈ لیگ کھیلیں گے۔

زیورخ میں 27 اگست کو ہونے والے مقابلے میں نیرج اور ارشد کے درمیان معرکہ آرائی کا امکان ہے۔

Related Posts