دیکھیں ویڈیو: فضا علی مرحومہ حمیرا اصغر کے ماں باپ پر پھٹ پڑیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ہنگامہ ایکسپریس

اداکارہ اور ہوسٹ فضا علی نے حمیرا اصغر علی کی موت کا ذمے دار اس کے ماں باپ کو ٹھہرا دیا ہے۔

حمیرا اصغر علی کی موت کا سب کو ہی دکھ ہے، دکھ صرف اس کی موت کا نہیں بلکہ اس بات کا زیادہ ہے کہ حمیرا کے مرنے کا پتہ ہی مہینوں بعد لگا جس نے معاشرے کی بے حسی نمایاں کردی۔

غیر تو غیر اپنوں تک نے حمیرا اصغر علی کا حال احوال جاننے کی کوشش نہیں کی اور اس کی مسخ شدہ لاش اس بات کی گواہی دیتی نظر آتی ہے۔

10 مہینوں تک وہ لاش قبر میں ابدی نیند سونے کی منتظر رہی لیکن اس دوران کوئی اسے پوچھنے نہیں آیا۔

فضا علی نے اس ساری صورتحال کا ذمے دار اس کے والدین کو ٹھہرایا ہے اور ایک جذباتی ویڈیو میں فضا نے آبدیدہ ہو کر ایک موثر پیغام بھی دیا ہے۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ ہم معاشرے میں اس طرح بننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم لوگوں کو دکھاتے ہیں کہ ہم اچھے ہیں، میں باپ ہوں، ہمارے کہنے پر نہیں چلی، شوبز میں چلی گئی، گھر سے نکال دو، نیست و نابود کردو، مر گئی ہے وہ میرے لئے۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ اگر وہ شوبز میں گئی، اس نے اپنی پسند کا کام کیا ہو اور اگر کسی برے لوگوں میں پھنس گئی، کسی حادثے کا شکار ہوگئی تو صرف اور صرف ماں باپ کی وجہ سے کیونکہ اس کے ماں باپ اس کی سننے والے نہیں تھے۔

انہوں نے زور دیا کہ آج اگر ہم اپنی اولاد کو سننے والے ماں باپ بن جائیں تو ہماری اولادیں اس طرح سے نہیں مریں گی جس طرح سے حمیرا مرگئی۔

فضا علی نے اپیل کی کہ خدارا سننا سیکھیں اپنی اولاد کو اور اپنی اولاد کو اون کریں۔

Related Posts