تاجک انفلوئنسر عبدُو روزِق کی رہائی؛ بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

دبئی حکام نے تاجک گلوکار و انفلوئنسر عبدُو روزِق کو حراست کے چند گھنٹوں بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، تاہم ان پر بیرون ملک سفر کرنے کی عارضی پابندی عائد ہے ۔

21 سالہ تاجک گلوکار و انفلوئنسر عبدُو روزِق کو مونٹی‌نیگرو سے دبئی جاتے ہوئے ہفتے کی صبح دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر، تقریباً صبح 5 بجے، روکا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ “detained” ہوئے تھے گرفتاری نہیں ہوئی اور پھر ضمانت کی شرائط کے ساتھ رہا کر دیے گئے مگر ان کا بیرون ملک سفر پابندی کے دائرے میں ہے۔

چند گھنٹوں بعد روزِق نے انسٹاگرام پر 12 جولائی کو دبئی میں ہونے والی انڈیا انٹرنیشنل انفلوئنسر ایوارڈز میں شرکت کی ویڈیو شیئر کی، گرفتاری کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ۔

ابتدائی رپورٹس میں چوری کے شبے کا ذکر تھا، مگر کوئی واضح سرکاری بیان یا قانونی تفصیل سامنے نہیں آئی ۔

ان کے مینجمنٹ نے مؤقف اپنایا کہ اسے گرفتاری نہیں کہا جانا چاہیے، یہ صرف ایک مختصر حراست تھی۔ انہوں نے مکمل قانونی کاروائی کرنے اور میڈیا پر پھیلائی گئی غلط معلومات کی تدارک کا عندیہ دیا

تاجک گلوکار و انفلوئنسر عبدُو روزِق ہارمون کی کمی کے باعث چھوٹے قد کے ساتھ (تقریباً 3 فٹ 1 انچ)، یو اے ای میں گولڈن ویزا پر مقیم ہیں، اور “بگ باس 16” سمیت ویڈیوز، باکسنگ ڈیبیو (2024) اور برطانیہ میں ‘Habibi’ ریسٹورنٹ فرنچائز کے ذریعے شہرت رکھتے ہیں۔ 2024 میں منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ سے بھی گذرے، مگر زیر الزام نہ بنائے گئے ۔

Related Posts