پرکشش اداکارہ کانگ سیوہا زندگی کی جنگ ہار گئیں؛ شوبز انڈسٹری اور مداح غم سے نڈھال

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ سوپ سینٹرل)

جنوبی کوریا کی باصلاحیت اور پرکشش اداکارہ کانگ سیوہا بالآخر کینسر کے خلاف طویل جدوجہد کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ صرف 31 برس کی عمر میں زندگی کا سفر ختم کرنے والی اداکارہ نے شوبز کی دنیا میں ایک روشن مقام بنایا مگر موت کی بے رحم آندھی نے انہیں اپنے مداحوں سے جدا کر دیا۔

اداکارہ کے قریبی عزیز نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کانگ نے بیماری کے خلاف انتہائی ہمت اور صبر سے جدوجہد کی۔ ان کے مطابق، اداکارہ کی آخری سانسوں تک زندگی سے جڑے رہنے کی خواہش نے سب کو متاثر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 은 (@feb.eun)

کانگ سیوہا کی آخری رسومات 16 جولائی کو ان کے آبائی علاقے ہامان، صوبہ گیئونگنام میں ادا کی جائیں گی۔ انہیں خاندانی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

کانگ سیوہا نے شوبز میں اپنے سفر کا آغاز 2012 میں ایک میوزک ویڈیو “Getting Father Away” سے کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے متعدد مشہور کورین ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ‘Heart’ اور ‘First Love Again’ قابل ذکر ہیں۔

ان کی آخری فلم ‘Mangnaein’ ہے، جو ان کی وفات سے قبل مکمل کی جا چکی تھی۔ فلم کی ریلیز کے بعد شائقین انہیں ایک بار پھر اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

اداکارہ کے انتقال پر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں، ساتھی اداکاروں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کانگ سیوہا کو ایک باصلاحیت، باہمت اور پرعزم فنکارہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Related Posts