تنہائی اور مالی مشکلات  نے معروف ماڈل کی جان لے لی؛ ڈارک کوئین سان ریچل گاندھی کا دردناک انجام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ نیوز بائٹ)

بھارت کی معروف ماڈل سان ریچل گاندھی نے گزشتہ دنوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ 26 سالہ سان ریچل نے پانڈیچیری میں اپنے گھر پر مبینہ طور پر نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کی۔

سان ریچل نے کئی قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا، جن میں 2019 میں ’مس بیسٹ ایٹیٹیوڈ‘، ’مس ڈارک کوئین تمل ناڈو‘، اور 2022 میں ’کوئین آف مدراس‘ کے خطاب شامل ہیں۔ انہوں نے 2023 میں ’مس افریقہ‘ مقابلے میں بھارت کی نمائندگی بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by San rechal Gandhi / Pageant Coach (@san_rechal_official)

رپورٹس کے مطابق سان ریچل گزشتہ دنوں مالی مشکلات کا شکار تھیں اور کیریئر کے لیے اپنی قیمتی زیورات بھی بیچ چکی تھیں۔ مالی مدد کی درخواست والد سے کی گئی لیکن انکار کے بعد ان کی مایوسی میں اضافہ ہوا۔

سان ریچل نے خودکشی سے قبل ایک خط بھی چھوڑا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی موت کا ذمہ دار کسی کو نہ ٹھہرایا جائے۔

ماڈل شادی شدہ تھیں اور پولیس نے واقعے کی مختلف جہتوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

Related Posts