جے یو آئی کے مرکزی رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا وٹس ایپ ہوگیا، جس سے ان کے رابطے میں موجود لوگوں کو پیسے مانگنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
معاصر ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ رابطے میں موجود لوگوں کو جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کے نمبر سے پیسے مانگنے کے پیغامات موصول ہوئے جس کے بعد معلوم ہوا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے۔
دوسری طرف سینیڑ کامران مرتضیٰ نے اپنے رابطے کے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نمبر ہیک ہوچکا ہے جس سے لوگوں کو مختلف قسم کے میسجز کیے جارہے ہیں، جن سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








