کراچی: ہاکس بے روڈ پر کار حادثے میں 4افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

حادثہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے ہاکس بے روڈ پر افسوسناک کار حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ہاکس بے روڈ پر کار تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہاکس بے روڈ پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالے کی دیوار سے جا ٹکرائی، حادثہ موڑ کاٹنے کے دوران ہوا جس سے بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جاں بحق افراد میں خاتون اور بچی بھی شامل ہے، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل شارع فیصل کار ساز کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار اور کار میں بیٹھے افراد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوار اور کار میں بیٹھے افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بعد ازاں موٹرسائیکل سوار کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ کار ڈرائیور کو گرفتار کرکے  تھانے منتقل کر دیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں گاڑی کا اگلہ حصہ تباہ ہوگیا تھا۔

Related Posts