ملک بھر میں مون سون بارشیں، کراچی کی باری کب؟

تازہ ترین

تازہ ترین

گزشتہ سال کی بارشوں کے دوران کراچی کی ایک سڑک کا منظر
فوٹو ڈان

ملک بھر میں مون سون بارشیں جاری ہیں، جبکہ کراچی کے شہری شدت سے بادل برسنے کے منتظر ہیں، ایسے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں بھی ہفتے سے بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں 19 سے 21 جولائی کے دوران بارش کا امکان  ہے، کل سہ پہریا شام میں شہر کے اطراف گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔

 موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ بارش برسانے والاسسٹم بھارت کے جنوب مغربی اترپردیش میں موجود ہے اور یہ سسٹم راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کے مطابق یہ سسٹم آج شام یا رات سندھ پر اثر انداز ہوگا، سسٹم مغرب کی جانب بڑھا توکراچی سمیت سندھ میں تیزبارش ہوسکتی ہے جبکہ کراچی میں معتدل بارش کا بھی امکان ہے۔

Related Posts