آج بروز جمعرات 24 جولائی 2025ء کو ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،یہ قیمتیں سہ پہر 3 بجے تک مؤثر رہیں گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
ملک کے مختلف شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے جبکہ فی 10 گرام قیمت 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے ریکارڈ کی گئی۔ یہ قیمتیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور ملتان سمیت تمام بڑے شہروں میں یکساں رہیں۔
گزشتہ سیشن کے دوران 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جو پہلے 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے تھی اور اب بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 3 ہزار 171 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے ہو گئی۔
22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 2 ہزار 917 روپے اضافہ ہوا، جو 2 لاکھ 83 ہزار 865 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 86 ہزار 782 روپے تک جا پہنچی۔
اس کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی 46 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 81 روپے میں فروخت ہوئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 39 روپے بڑھ کر 3 ہزار 498 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتیں اوپر گئیں۔ سونے کی قیمت میں 37 ڈالر اضافہ ہوا اور یہ 3 ہزار 387 ڈالر سے بڑھ کر 3 ہزار 424 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ چاندی کی قیمت میں 0.46 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 38.88 ڈالر سے بڑھ کر 39.34 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








