بادل مہربان نہ ہی بارش کی امید؛ حبس نے کراچی والوں کو گھروں تک محدود کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Heavy Rain Forecast in Karachi, Sindh, and Parts of Balochistan and South Punjab
FILE PHOTO

شہر قائد میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہواؤں کی واپسی کے باوجود ان کی کم رفتار حبس کی کیفیت کو بڑھا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ چند روز تک مرطوب اور ابر آلود رہے گا جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہوائیں ہلکی رفتار سے جاری ہیں، جس سے شہر میں حبس کی کیفیت نمایاں ہے۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ رواں ہفتے کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تاہم ہلکی کہیں کہیں بوندا باندی سے شہریوں کو کچھ راحت مل سکتی ہے۔ سمندری ہواؤں کی بحالی کے باوجود ان کی کم رفتار موسم کو گرم اور مرطوب رکھے ہوئے ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حبس اور گرمی سے بچنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کریں اور دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔ شہری اپنے روزمرہ کے معمولات کو موسم کے مطابق ترتیب دیں تاکہ گرمی اور نمی سے بچا جا سکے۔

Related Posts