شاعری سیکھی نہیں جا سکتی، یہ انسان کے اندر کی آواز ہوتی ہے ‘ اداکارہ ریشم

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistani Actress/Model Resham
Pakistani Actress/Model Resham

لاہور: نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شاعری کسی انسان کے اند ر کی آواز ہوتی ہے اورجب کسی شعر کی آمدہوتی ہے تو وہ لمحہ بہت خوبصورت ہوتا ہے۔

انڈسٹری کے تمام دوستوں سے رابطے ہیں اور ملنے کیلئے کوئی نہ کوئی بہانہ مل ہی جاتا ہے ۔ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ مجھے شاعری سے بیحد لگائو ہے او ر جب بھی موقع ملتا ہے نامورشعراء کو پڑھتی ہوں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ مہوش حیات کا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ”مرد” بننے کا مشورہ

ریشم نے کہا کہ شاعری سیکھی نہیں جا سکتی بلکہ یہ انسان کے اندر کی آواز ہوتی ہے ،جب کسی شعر کی آمد ہوتی ہے تو وہ لمحہ بڑا خوبصورت ہوتا ہے اوراسے لفظوں کی صورت میں قید کر لیاجاتا ہے ۔

ریشم نے کہا کہ بھرپور سوشل سر گرمیاں کرتی ہوں اور فلم انڈسٹری کے تمام دوستوں سے بھی رابطے ہیں ، کئی مواقعوں پر اکٹھے ہوتے ہیں اور خوب ہلہ گلہ کرتے ہیں اور یہی زندگی کی خوبصورت ہے۔

Related Posts