یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دل سے پاکستان کے عنوان سے ایک دلکش اور جوشیلا نغمہ پیش کیا ہے۔ یہ نغمہ معرکۂ حق میں پاکستان کی شاندار فتح کی لازوال داستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو وطن کے لیے جان نثار کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
دل سے پاکستان نغمہ نہ صرف بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی کا جشن مناتا ہے بلکہ وطن کی عزت، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر لمحہ قربان ہونے کے عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ اس نغمے کے سنہری الفاظ اور پرجوش دھن میں پاکستانی قوم کے اتحاد، جذبے اور لازوال محبت کی ترجمانی کی گئی ہے۔
(ویڈیو بشکریہ ایکسپریس نیوز)
اس نغمے کے ذریعے پاک فوج سمیت تمام مسلح افواج کے کردار کو شاندار انداز میں سراہا گیا ہے، جو مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار رہتی ہیں۔ یہ نغمہ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید کا ایک خوبصورت عکاس ہے جو ہر پاکستانی کے دل میں وطن کی محبت کا شعلہ مزید بھڑکاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








