کہا تھا نا لے لیں ورنہ مشکل ہو جائے گی؟ سونے کی فی تولہ قمیت میں بڑا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Latest gold prices in Pakistan today- July 11, 2025
(فوٹو؛ فائل)

ملک بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہاہے، آج اتوار 3 اگست 2025 کو ایک تولہ سونا 6 ہزار 100 روپے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

ہفتہ وار تعطیل کے باعث آج نئی قیمتیں جاری نہیں کی جائیں گی موجودہ قیمتیں کل بروز پیر 4 اگست تک کار آمد رہیں گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 61 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سونا 3363 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔ یہ عالمی رجحان مقامی مارکیٹوں پر بھی اثرانداز ہوا، جہاں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

مقامی مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ اضافہ

مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے کا زبردست اضافہ ہواہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ قیمت ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5229 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 53 روپے مہنگی ہو کر 3953 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جو سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی عدم استحکام، مہنگائی کا بڑھتا دباؤ، اور کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ جیسے عوامل سرمایہ کاروں کو قیمتی دھاتوں کی طرف راغب کر رہے ہیں۔ یہ رجحان سونے اور چاندی کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر مزید پرکشش بنا رہا ہے۔

ماہرین نے عوام اور صرافہ برادری کو مشورہ دیا ہے کہ قیمتوں میں ممکنہ اتار چڑھاؤ کے پیش نظر فیصلے سوچ سمجھ کر کیے جائیں۔ محتاط سرمایہ کاری اور منصوبہ بندی اس وقت انتہائی ضروری ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اس تیزی نے شادی بیاہ اور زیورات سے وابستہ متوسط طبقے کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔ دوسری جانب، سرمایہ کار اسے منافع کمانے کے سنہری موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Related Posts