خدا نخواستہ بڑی تباہی آنے والی ہے ؟ اسلام آباد رات گئے پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

تازہ ترین

تازہ ترین

Earthquake jolts Islamabad, parts of KPK
(فوٹو؛ فائل)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے ایک مرتبہ پھر 5.1 شدت کا زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 15 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی کے علاوہ اٹک، مردان، مری، ایبٹ آباد، چکوال، تلہ گنگ اور کلر کہار سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے۔ شہریوں نے خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کیا تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ زلزلہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں آنے والا دوسرا زلزلہ تھا کیونکہ اس سے قبل 2 اگست کو 5.4 شدت کا زلزلہ بھی شمالی پاکستان اور اسلام آباد میں محسوس کیا گیا تھا۔

ماہرین ارضیات نے شمالی پاکستان کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ یہ علاقہ فعال زلزلہ زدہ خطے میں واقع ہے جہاں ہندوکش، ہمالیہ اور بلوچستان فالٹ لائنز موجود ہیں۔ حکام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان ایک زلزلہ زدہ خطے میں واقع ہے جہاں ہندوکش، ہمالیہ اور بلوچستان فالٹ لائنز موجود ہیں۔ یہ علاقے اکثر زلزلوں کا سامنا کرتے ہیں، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

Related Posts