اب نہ بادل روکیں گے نہ بارش؛ پاکستان میں نئے سولر پینل نے دھوم مچا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے سفر میں ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے جہاں ایک نجی کمپنی نے ایسا انوکھا سولر پینل متعارف کروا دیا ہے جو نہ صرف دھوپ بلکہ ابر آلود موسم میں بھی بھرپور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ جدید ترین سولر پینل لاہور کے ایکسپو سینٹر میں نمائش کے دوران پیش کیا گیا جہاں توانائی سے دلچسپی رکھنے والے افراد اور ماہرین نے اسے مستقبل کی امید قرار دیا۔

کمپنی کے مطابق یہ پینل روایتی سولر سسٹمز کے مقابلے میں زیادہ طاقتور اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ جہاں عام سولر پینل صرف 600 واٹ بجلی پیدا کرتے ہیں، وہیں یہ نیا ماڈل 670 واٹ کی زبردست استعداد رکھتا ہے۔

کم روشنی اور مسلسل بادلوں والے علاقوں کے لیے یہ پینل خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو پاکستان جیسے ملک میں جہاں موسم کی unpredictability عام ہے ایک انقلابی ایجاد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ پینل پاکستانی صارفین کو سال بھر سورج پر انحصار کیے بغیر، مستقل اور قابل اعتماد بجلی فراہم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

توانائی کے ماہرین نے اس نئی ٹیکنالوجی کو پاکستان میں گرین انرجی انقلاب کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف بجلی کی قلت کے مسئلے کو کم کرے گا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی نمایاں کمی لائے گا۔

Related Posts