بھارتی ریاست اتر پردیش کے گونڈا ضلع میں دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار جیپ اچانک سڑک سے پھسل کر نہر میں جاگری۔ اس افسوسناک واقعے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق،گاڑی میں کل 15 افراد سوار تھے جو پرتھوی ناتھ مندر کے درشن کیلئے جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس میں پولیس نے بھی حصہ لیا اور مشکل سے کار میں پھنسے افراد کو نکالا گیا۔
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ نے اس المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو متاثرین کی مکمل مدد کرنے اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ متاثرین اور ان کے خاندانوں کو فوری ریلیف ملے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








