ہوشیار ہو جائیں ورنہ کروڑوں کا چونا لگ سکتا ہے؛ کمانڈر سٹی ہاؤسنگ اسکیم غیر قانونی قرار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کمانڈر سٹی ہاؤسنگ اسکیم کو غیر منظور شدہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اس اسکیم میں زمین یا پلاٹس کی خرید و فروخت سے باز رہیں کیونکہ اس کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق کمانڈر سٹی کی جانب سے کی جانے والی زمین کی فروخت غیر مجاز ہے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد مستقبل میں مالی نقصان اٹھا سکتے ہیں۔ متعلقہ محکمے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری اور تسلیم شدہ ہاؤسنگ اسکیموں میں ہی سرمایہ کاری کریں تاکہ دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

اس اسکیم کے خلاف قانونی کارروائی بھی جاری ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کا مکمل سدِ باب کیا جا سکے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی طرح کی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ان مسائل کا بروقت سدِ باب کیا جا سکے۔

Related Posts