کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری! نئی نمبر پلیٹوں کی ڈیڈلائن میں 31 اکتوبر تک توسیع

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh Excise dept extends Ajrak number plates deadline to Dec 31
ONLINE

سندھ حکومت نے گاڑیوں کے لیے سیکورٹی فیچر سے مزین نمبر پلیٹس کی تنصیب کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیاہے،نئی ڈیڈ لائن اب 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

کراچی میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کی تاریخ 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر کردی گئی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے وزیر ایکسائز مکیش چاؤلہ کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو کی ہدایت پر نمبر پلیٹ کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم کراچی سے کشمور تک سندھ بھر کیلئے ہے، اب تک 20 لاکھ نئی نمبر پلیٹس جاری کرچکے ہیں۔

May be an image of text

یاد رہے وزیر محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاؤلہ نے ایسے شہریوں کو خبردار کیا تھا جو سڑکوں پر اسٹالز اور دکانوں سے جعلی نمبر پلیٹ خرید کر گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر لگوا رہے ہیں۔

مکیش کمار چاؤلہ نے نجی نیوز سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ خصوصی فیچر کی حامل اجرک والی نمبر پلیٹ 2022 میں لانچ ہوئی، پچھلے 3 سال کے دوران ہزاروں گاڑیوں اور موٹرسائیکل کو یہ نمبر پلیٹ دی جا چکی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ یہ سیکورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹ ہے جو سیف سٹی پروجیکٹ سے منسلک ہے، پچھلے ایک سال سے میں اسمبلی کے فلور پر اور میڈیا کے ذریعے بتا چکا ہوں کہ مستقبل میں تمام شہریوں کو یہ والی نمبر پلیٹ لگانی ہوگی۔

محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ نئی نمبر پلیٹس میں جدید سیکورٹی فیچرز شامل ہیں، جو گاڑیوں کی شناخت اور جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کریں گے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی گاڑیوں پر نئی نمبر پلیٹس لگوا لیں تاکہ کسی قسم کی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

Related Posts