کراچی میں اگلے 3 دن کے دوران موسم کی کیا صورتحال ہوگی، شہری کن حالات کیلئے تیار رہیں، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق تین روز کے دوران کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ مطلع زیادہ تر مرطوب اور ابر آلود رہ سکتا ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 تا 33 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 روز کے دوران سمندری ہوائیں مکمل فعال رہنے کی توقع ہے، نمی کا تناسب صبح کے وقت 65 اور شام کے وقت 80 فیصد رہنے کا امکان ہے، صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
پیر کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.4 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، بدین، ٹھٹہ، سجاول میں ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔
ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث گڈوبیراج اور سکھر بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








